Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملتان سلطانز اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دےکر فائنل میں پہنچ گئی

ملتان سلطانز نے پہلی بار پاکستان سپرلیگ کے فائنل ...
شائع 22 جون 2021 12:55am

ملتان سلطانز نے پہلی بار پاکستان سپرلیگ کے فائنل کےلئےکوالیفائی کرلیا۔سیزن6کے کوالیفائر میں ملتان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 31 رنز سے پچھاڑدیا۔شاندار بولنگ پر سہیل تنویر میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے صہیب مقصود 59رنز بنا کر نمایاں رہے۔

خوشدل شاہ 42رنز کی طوفانی اننگ کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے جبکہ جانسن چارلس 41رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان اور فہیم اشرف نے 2،2 جبکہ عاکف خان نے 1وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 19اوورز میں 149رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اوپنر عثمان خواجہ 70 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے سہیل تنویر اور مزرابانی نے 3،3، عمران طاہر نے دو جبکہ عمران طاہر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ابوظہبی

islamabad united

Multan Sultans

PSL6

Final