Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، اہم امورپرتبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آذربائیجان کے سرکاری دورے کے...
شائع 22 جون 2021 12:22am

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آذربائیجان کے سرکاری دورے کے دوران آذربائیجان کے صدر اور وزیر دفاع سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کےامور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت، دو طرفہ دفاع اور سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف نےاس موقع پر کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کی ثقافت، مذہب اور تاریخی لحاظ سے مشترکہ اقدار ہیں۔پاک فوج دونوں ممالک کے مابین فوجی تعاون کے مزید فروغ دینے کی خواہاں ہے۔

آذربائیجان کے صدر اور وزیر دفاع نے تمام عالمی فورمز پر پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

قبل ازیں،آرمی چیف کی وزارت دفاع آمد پر آذر بائیجان کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

COAS

Azerbaijan