Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس

فنانس بل 2021 میں تجاویزکا جائزہ لے کرسفارشات مرتب کرنے کیلئے...
شائع 21 جون 2021 11:01pm

فنانس بل 2021 میں تجاویزکا جائزہ لے کرسفارشات مرتب کرنے کیلئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا ۔

کمیٹی نے چھوٹی گاڑیوں پرلائف ٹائم ٹوکن ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کردی ۔ کمیٹی نے ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کی شرح کی تجویز اور ایف بی آر کی جانب سے ریفنڈز کی ادائیگی کی شق مسترد کر دی ۔

فنانس بل 2021 میں تجاویز کا جائزہ لے کرسفارشات مرتب کرنے کیلئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد طلحہ محمود کی زیر صدارت ہوا۔

قائمہ کمیٹی نے کسٹم کلکٹر کواختیارات دینے کے حوالے سے بل میں شامل تجویز کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہارکیا۔

اجلاس میں سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ کسٹم کلکٹر کسی بھی معاملہ پر سوموٹو یا پھر سپریم کورٹ تفویض اختیارات استعمال کرسکتا ہے۔ کمیٹی نے معاملہ کل تک کیلئے مؤخرکردیا۔

سی پیک منصوبے سے متعلق معاملے پر سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ نے کمیٹی کو بتایا کہ خصوصی اقتصادی زونزمیں سرمایہ کاری کیلئے چین نے اپنی کمپنیوں کوقائل کرنا تھا۔ابھی تک کوئی بھی چینی کمپنی سرمایہ کاری کیلئے نہیں آئی۔خصوصی اقتصادی زونزمیں پلانٹ اور مشینری ڈیوٹی فری درآمد کی جاسکتی ہے۔ کمیٹی نے چھوٹی گاڑیوں پرلائف ٹائم ٹوکن ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کردی ۔

کمیٹی نے وفاقی حکومت سے چھوٹی گاڑیوں پر لائف ٹائم ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کر دی ۔ ذیشان خانزادہ نے بھی تجاویز پیش کیں ۔ قائمہ کمیٹی نے جسے منظور کر لیا۔

قائمہ کمیٹی نے خام تیل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کی تجویز کی مخالفت کردی۔ کمیٹی نے فاٹا،پاٹا کیلئے خصوصی طریقہ کار پر ایف بی آر کو بریفنگ کیلئے طلب کرلیا۔

اجلاس کو حج و عمرہ ٹریول ایسوسی ایشن کے حکام نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال سے حج و عمرہ آپریشن بند ہے لیکن ہمیں نوٹس بھیجے جا رہے ہیں۔

کمیٹی نے ایف بی آرکولیٹر لکھ کر معاملہ کل تک کیلئے موخرکردیا۔ قائمہ کمیٹی نے ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کی شرح کی تجویز اور ایف بی آر کی جانب سے ریفنڈز کی ادائیگی کی شق مسترد کر دی ۔ کمیٹی نے گولڈ اینڈ جم ٹریڈر اینڈ امپورٹر ایسوسی ایشن کو کل دوبار ہ کمیٹی اجلاس میں طلب کرلیا۔

vehicle

Taxes

Finance Bill 2021

Senate Committee