Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مالی: فرانسیسی فوجیوں پر حملہ، متعدد زخمی

مالی میں موجود فرانسیسی فوجیوں پر بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ کئے ...
شائع 21 جون 2021 08:01pm

مالی میں موجود فرانسیسی فوجیوں پر بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ کئے گئے حملے میں کثیر تعداد میں فوجی زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بم سے مسلح گاڑی نے برخانے آپریشن کے دائرہ کار میں ٹمبکٹو کے علاقے میں موجود فرانسیسی فوجیوں کو ہدف بنایا۔

اطلاعات کے مطابق حملے میں کثیر تعداد میں فوجی زخمی ہوئے ہیں.

واقعے کے بعد بڑی تعداد میں ہیلی کاپٹر علاقے کی طرف روانہ کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون نے 10 جون کو جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ہم علاقے میں برخانے آپریشن کو ختم کر دیں گے۔

برخانے آپریشن علاقے میں فرانس کی فوجی موجودگی میں جامع تبدیلی کا ایک حصہ ہے۔ فرانس نے 2013 کے آغاز میں مالی میں "سروال" نامی فوجی آپریشن کے بعد یکم اگست 2014 کو برکین آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

attack

Mali