راولپنڈی جلسہ، 'محترمہ کو بتایا کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے'
سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ موت برحق ہے، راولپنڈی جلسے سے قبل رات کو انٹیجلنس افسر نے محترمہ کو بتایا کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے، جس پر انہوں نے کہا ان کو پکڑتے کیوں نہیں۔ بینظیر کو پنڈی کے جلسے میں شرکت سے منا کیا تھا مگر وہ نہیں مانی۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے بلاول ہاؤس لاہور میں بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا، تقریب میں پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنماوں اور جیالوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
بلاول ہاوس لاہور میں سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق صدر آصد علی زرداری، مخدوم احمد محمود اور چوہدری منظور کے علاوہ پی پی پی پنجاب کی قیادت اور کارکنوں نے شرکت کی۔ تقریب میں آصف علی زرداری نے بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
اس موقع پر کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بےنظیر بے نظیر تھیں، انہوں نے دنیا میں اپنی سوچ منوائی، بینظیر بھٹو سال کے سب سے لمبے دن 21 جون کو پیدا ہوئیں، بھٹو صاحب کہتے تھے کہ یہ سورج کبھی غروب نہیں ہو گا۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ موت برحق ہے، راولپنڈی جلسے سے قبل رات کو انٹیجلنس افسر نے محترمہ کو بتایا کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے، جس پر انہوں نے کہا ان کو پکڑتے کیوں نہیں۔ بینظیر کو پنڈی کے جلسے میں شرکت سے منا کیا تھا مگر وہ نہیں مانی۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اللہ نے بی بی کو اتنی ہمت دی تھی کہ کارکنوں کی مدد سے انہوں نے مشرف کو مکھی کی طرح نکال باہر کیا۔ جان آنی جانی ہے، آپ کی وجہ سے میں ہر مشکل کا مقابلہ کر سکتا ہوں۔ انسان بہت کمزور ہے دعا کریں مولا مجھے قبر تک ہمت دے۔
بلاول کی سیاسی جدوجہد پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول کو میں کیا سکھا سکتا ہوں، مچھلی کو کوئی کیسے تیرنا سیکھا سکتا ہے؟ وہ اپنی موج میں آگے بڑھ رہا ہے۔ تقریب کے اختتام پر ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کیلئے دعا مغفرت بھی کی گئی۔
Comments are closed on this story.