Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امیتابھ بچن کے خاندانی پنڈٹ کی پولیس کے ہاتھوں پٹائی

بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے ویک اینڈ لاک ڈاؤن کی خلاف...
شائع 21 جون 2021 11:25am

بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے ویک اینڈ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی مزاحمت پر بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے "خاندانی پنڈت" کی درگت بنا ڈالی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتر پردیش کے شہر وندھیاچل کے وندھیا واسینی مندر میں تین پولیس اہلکاروں نے امیتابھ بچن کے خاندانی پنڈت امیت پانڈے کو ممندر کے باہر تشد کا نشانہ بنایا۔

Twitter/@Live_Hindustan

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار ضلع چندولی کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ان کے اہل خانہ کو ویک اینڈ لاک ڈاؤن کے باوجود مندر میں پوجا کیلئے لے کر آئے۔

پنڈت امیت پانڈے نے اس کی مخالفت کی تو پولیس اہلکاروں نے اسے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ اس معاملے میں تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

Bollywood

Amitabh Bachan