Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان سپر لیگ 6 کے پلے آف مرحلے کا آج سے آغاز

ابوظہبی :پاکستان سپر لیگ 6کے پلے آف مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا،...
شائع 21 جون 2021 09:45am

ابوظہبی :پاکستان سپر لیگ 6کے پلے آف مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا، کوالیفائر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کا ٹاکرا ہوگا،پہلا ایلی مینیٹر پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا۔

پی ایس ایل 6کے ٹائٹل کی جنگ جاری ہے، 4ٹیمیں پلے آف مرحلے میں سردھڑکی بازی لگائیں گی، شام 6بجے کوالیفائرمیچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاکرا ملتان سلطانز سےہوگا۔

کوالیفائرجیتنےوالی ٹیم فائنل میں جگہ بنائےگی، ہارنے والی ٹیم کےپاس ایک اور موقع ہوگا، لیگ مرحلے میں کھیلے گئےدونوں میچزمیں اسلام آباد یونائیٹڈ نےملتان سلطانز کوشکست دی۔

پہلا ایلی مینیٹرمیچ رات 11پشاورزلمی اورکراچی کنگزکےدرمیان ہوگا، فاتح ٹیم دوسرے ایلی مینیٹرمیں کوالیفائرہارنے والی ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔

لیگ مرحلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے2میچز میں سے کراچی کنگز اورپشاورزلمی نے ایک ایک میں کامیابی حاصل کی۔

ابوظہبی

PSL6

PZ vs KK

MS vs IU