Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایمن خان ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی زد میں

سوشل میڈیا صارفین نے معروف پاکستانی اداکارہ ایمن خان کو ایک...
شائع 21 جون 2021 08:54am

سوشل میڈیا صارفین نے معروف پاکستانی اداکارہ ایمن خان کو ایک مرتبہ پھر نشانے پر رکھ لیا ہے۔ اداکارہ دوبارہ تنقید کی زد میں ہیں۔

ایمن خان نے حال ہی میں متعارف کروائے گئے اپنے پرفیوم برانڈ "ایمن خان بائے کوہاسا" کی مارکیٹنگ کے لیے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جس میں وہ اپنے پرفیوم کی قیمت کے حوالے سے بتا رہی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے پرفیوم کی قیمت 4950 روپے ہے جو سستا اور ہر کسی کی پہنچ میں ہے۔

Instagram/aimankhan.official

ایمن خان کا مزید کہنا تھا کہ اس پرفیوم کی خوشبو "اودھ" ہے جو دنیا بھر میں کافی مہنگی ہوتی ہے، لیکن ان کے پرفیوم کی قیمت زیادہ نہیں ہے۔

پروگرام کا یہ مخصوص کلپ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر کافی گردش کررہا ہے اور پرفیوم کے سب کی پہنچ میں ہونے کا دعویٰ اداکارہ کو مہنگا پڑ گیا ہے۔

کوئی ایمن کے اس بیان پر تنقید کر رہا ہے تو کسی نے ان کا خوب مذاق اڑایا۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ اگر یہ سستا ہے تو پھر مہنگا کیا ہوگا؟

ایک اور صارف نے لکھا کہ مجھے لگا سستا 500 تک کا ہوگا۔

ہادی بن فراز نامی صارف کا کہنا تھا کہ 5000 میں ایک غریب کے گھر کا راشن آسکتا ہے۔

Pakistani Actress

Aiman Khan