Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'حکومت کورونا ویکسین کی فی الفورفراہمی کا بندوبست کرے'

مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف نے ملک میں کورونا ویکسین کی عدم...
شائع 20 جون 2021 09:12pm

مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف نے ملک میں کورونا ویکسین کی عدم دستیابی پرشدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ عوام کی زندگی کے معاملے میں حکومت مجرمانہ غفلت کا سنگین ترین مظاہرہ کررہی ہے۔ حکومت عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے کورونا ویکسین کی فی الفورفراہمی کا بندوبست کرے.

اپنےایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن کےصدراورقائدحزب اختلاف شہبازشریف کا ملک میں کورونا ویکسین کی عدم دستیابی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ کوروناویکسین کی عدم دستیابی حکومت کی مجرمانہ غفلت اورنااہلی کاایک اور ثبوت ہے۔22کروڑ عوام کی آبادی کو مد نظررکھتےہوئےمنصوبہ بندی کی جائے۔ چند لاکھ ڈوز منگوانے اور خیراتی ویکسین سے کام چلانے کی چھوٹی سوچ تبدیل کی جائے۔

شہبازشریف نے کہا کہ اپوزیشن نے بار بارخبردارکیا کہ عوام کی زندگیاں موذی وا ئرل سےمحفوظ بنانے کے لئے بروقت ویکسین کی بکنگ کرائی جائے۔ویکسین کے فراہمی کے معاملے میں وہی کچھ ہورہا ہے جو ایل این جی کی فراہمی کے معاملے میں ہوا تھا۔آٹا چینی دوائی کے معاملے میں جس طرح مفادپرستوں نے جیبیں بھریں۔کورونا ویکسین میں وہی کچھ دوہرایا جارہا ہے۔حکومت کی چوری، نااہلی اور بدانتظامی کی سزا عوام کو مل رہی ہے جو افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

shahbaz sharif

covid vaccine