Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوگراسکینڈل کیس: شہباز شریف کا ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ

شوگراسکینڈل کیس میں میاں شہباز شریف نے ایف آئی اے کے سامنے پیش...
اپ ڈیٹ 20 جون 2021 08:33pm

شوگراسکینڈل کیس میں میاں شہباز شریف نے ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔صدر مسلم لیگ ن 22 جون کو ایف آئی لاہور کی ٹیم کے سامنے پیش ہونگے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے ایف آئی اے میں طلبی کے معاملہ پراپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے ایف آئی اے کی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

شہباز شریف نے وکلاء اور سینئر رہنماوں سے مشاورت کے بعد 22 جون کو ایف آئی کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے میاں شہباز شریف کو شوگراسکینڈل کیس کی تحقیقات میں طلب کر رکھا ہے جبکہ حمزہ شہباز کو 24 جون کو بلایا گیا ہے۔

FIA

President

shahbaz sharif

Sugar Scandal case