Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سارہ خان کے چند سخت قواعد جو آپ کو بھی حیران کر دیں گے

آج ہم آپ کو ایک ایسی اداکارہ کے بارے میں بتا رہے ہیں جو اپنے ...
اپ ڈیٹ 20 جون 2021 11:53am

آج ہم آپ کو ایک ایسی اداکارہ کے بارے میں بتا رہے ہیں جو اپنے قواعد و ضوابط پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتیں۔

سارہ خان ان چند اداکاراؤں میں سے ہیں جو اپنی قواعد و ضوابط کی بدولت جانی جاتی ہیں۔

سارہ خان کا میزبان احسن خان کے ایک پروگرام میں کہنا تھا کہ مجھے کام کے حوالے سے مسئلہ نہیں ہے، بس مجھے قریب کے سین نہیں پسند اور رومانوی سین دیکھ بھال کر کرتی ہوں۔

سارہ نے کہا کہ کوئی ایسا سین نہیں کرتی جس میں میں خود مطمئن نہ ہوں۔

واضح رہے کہ سارہ ایسے کوئی کپڑے نہیں پہنتی ہیں جو جسم کو ظاہر کرے، وہ عموماً ایسے کپڑے پہنتی ہیں جس میں جسم ڈھکا رہے۔

رپورٹ کے مطابق سارہ خان فلموں کی آفرز بھی اسی بنیاد پر ٹھکرا چکی ہیں جن میں رومانوی اور غیر مطمئن سین ہوں۔

سارہ کا کہنا تھا کہ مجھے فلمز کی آفرز آئی تھیں مگر میں شرائط کو پورا نہیں کر سکتی ہوں۔

سارہ خان کسی ایسی فلم اور ڈرامے میں کام نہیں کرتی جن میں غیر اخلاقی سین شامل ہوں۔

Pakistani Actress