Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں گدھوں کی آبادی میں اضافہ، ن لیگ پر طنز

پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ...
شائع 20 جون 2021 10:03am

پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جب سے کھوتا بریانی پر پابندی عائد کی ہے تب سے گدھے محفوظ ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے طنزیہ پیغام میں عامر لیاقت نے لکھا، 'چین کے بعد پاکستان گدھوں کو ذبح کرکے کھانے والے ممالک میں اب شامل نہیں، اس سے پہلے ن لیگ نے گدھوں کی بریانی کھلا کھلا کر گدھوں کا جینا حرام کردیا تھا۔'

Twitter/@AamirLiaquat

واضح رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اقتصادی سروے میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں مویشیوں، خصوصاً گدھوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

اقتصادی سروے رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق سال 2019-20 کے مقابلے میں سال 2020-21 میں بھینسیں، بھیڑ، بکریاں، اونٹ، گھوڑے اور گدھوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔

اکنامک سروے کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران 1 لاکھ کا اضافہ دیکھا گیا، یوں گدھوں کی تعداد 55 لاکھ سے بڑھ کر 56 لاکھ ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق 2006 سے ہر سال ایک لاکھ گدھوں کا اضافہ ریکارڈ کیا جارہا تاہم 2001 سے خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ، 2001 سے اب تک 2 لاکھ خچر پاکستان میں موجود ہیں۔

pm imran khan

Aamir Liaquat