Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ایس ایل 6 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں ملتان سلطانز کو شکست

ابوظہبی:پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)6میں اسلام آبادیونائیٹڈنے...
شائع 20 جون 2021 09:45am

ابوظہبی:پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)6میں اسلام آبادیونائیٹڈنے ملتان سلطانز کو 4وکٹوں سے شکست دے دی۔

پی ایس ایل 6 کا30واں میچ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی جنہوں نے 20 اووز کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 149 اسکور کےگ۔

ملتان سلطانز کا ہدف عبور کرنے کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ شروع ہوئی تو آغاز عمر امین اور محمد اخلاق نے کیا۔

پانچویں اور ساتویں اوور میں دونوں کھلاڑی یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوگئے، عمر امین نے 13 اور محمد اخلاق نے 26 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود اور محمد رضوان نے بیٹنگ کا آغاز کیا،دونوں نے 9 اوور کی طویل پارٹنر شپ کھیلی اور ٹیم کا اسکور 93 تک پہنچا دیا بعد ازاں شان مسعود 59 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 39 گیندیں کھیلیں جن پر تین چھکے اور 6 چوکے لگائے۔

بارویں اور 13 ویں اوور میں یکے بعد دیگرے 3کھلاڑی آؤٹ ہوئے، صہیب مقصود نے 12، محمد رضوان نے 26 اور روسو نے محض 2 رنز اسکور کے3، 17 تا 19 ہر اوور میں ایک وکٹ گری جبکہ آخری اوور میں 3 وکٹیں گریں۔

حماد اعظم نے 9، جونسن چارلس نے 19، عثمان قادر نے 4 رنز، سہیل خان نے 8 رنز بنائے جبکہ محمد عمر اور بلیسنگ صفر پر آؤٹ ہوئے صرف شاہنواز ناٹ آؤٹ رہے۔

بالنگ سائیڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد وسیم نے چار، فہیم اشرف اور فواد احمد نے دو دو، شاداب خان اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ابوظہبی

islamabad united

Multan Sultans

PSL6

MS vs IU