Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

شاہنواز دھانی ایک بار پھر پی ایس ایل 6 کے ٹاپ بولر بن گئے

ابوظہبی:پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )کے چھٹے سیزن میں ملتان سلطان...
شائع 20 جون 2021 09:36am

ابوظہبی:پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )کے چھٹے سیزن میں ملتان سلطان کے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر شاہین شاہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ملتان سلطانز کے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ 6کے ٹاپ بولر بن گئے ہیں،انہوں نے پی ایس ایل 6میں 9میچز میں 20 وکٹیں لے کر لاہو رقلندرز کے شاہین شاہ آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ شاہنواز دھانی سے قبل یہ اعزاز لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی کے پاس تھا جنہوں نے اسی میچ کی پہلی اننگز میں 3 وکٹیں لے کر اپنی وکٹوں کی تعداد 16 کرلی تھی۔

انہوں نے یہ 18 وکٹیں 14 رنز کی اوسط سے حاصل کیں، پی ایس ایل میچز میں دو مرتبہ شاہنواز دھانی اننگز میں چار، چار وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

پشاور زلمی کے وہاب ریاض نے اب تک 14 جبکہ لاہور قلندرز کے جیمز فاکنر نے 13 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

شاہنواز دھانی نے ٹاپ وکٹ ٹیکر بننے کے بعد کہا کہ ان کیلئے یہ فخر کا موقع ہے اور ان کی کوشش ہوگی کہ فائنل تک ٹاپ وکٹ ٹیکر کی فضل محمود کیپ اپنے پاس رکھیں۔

ابوظہبی

Multan Sultan

PSL6

Shaheen Shah Afridi

shah nawaz dhani

MS vs IU