Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ میں نئی تاریخ رقم کردی

ابوظہبی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کراچی کنگز کے مایہ ناز بلے...
شائع 20 جون 2021 09:31am

ابوظہبی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کراچی کنگز کے مایہ ناز بلے بازبابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں نئی تاریخ رقم کردی۔

کراچی کنگز کے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم نے پی ایس ایل میں مزید 2ریکارڈ اپنے نام کرلئے ،وہ یہ دونوں کارنامے انجام دینے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔

بابر اعظم نے پی ایس ایل کی تاریخ میں 2 ہزار رنز کا سنگ میل بھی عبور کرلیا، اسٹار بیٹسمین نے 57 اننگز میں 2 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا، بابر اعظم کے پی ایس ایل کیریئر میں مجموعی رنز 2017 ہوگئے۔

کراچی کنگز کے بیٹسمین بابراعظم پی ایس ایل کے ایک سیزن میں 500یا اس سے زائد رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے، بابر نے 10 اننگز میں 71 کی اوسط سے 501 رنز بنائے ۔

پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں بابر اعظم کے بعد دوسرا نمبر کامران اکمل کا ہے انہوں ٹورنامنٹ میں اب تک 1763 رنز بنائے ہیں۔

اس سے قبل بھی پی ایس ایل کے کسی ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بابر اعظم کے پاس ہی تھا جو انہوں نے گزشتہ سیزن میں 473 رنز بناکر حاصل کیا تھا ، موجودہ سیزن میں بابر اعظم کا اوسط 71.57 ہے ۔

babar azam

Record

karachi kings

ابوظہبی

PSL6