Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، آصف علی زرداری

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف علی...
شائع 20 جون 2021 09:23am

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما ءغلام عباس میر اور شبیر عباس میر نے سابق صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔

آصف علی زرداری نے شبیر عباس میر کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے ویلی 2 سے پیپلز پارٹی کا ٹکٹ بھی جاری کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹ میں مثبت کردار ادا کر رہی ہے، ہماری مسئلہ کشمیر کے ساتھ وابستگی پرانی ہے، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں۔

سابق صدر کا مزیدکہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی نے مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھا، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیئے۔

اسلام آباد

PPP Chairman

Asif Zardari

Bilawal house