Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن، 2دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاعات...
اپ ڈیٹ 20 جون 2021 12:48pm

راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاعات پرآپرینک کرکے 2دہشتگرد وں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا ۔

سیکیورٹی فورسز کے پہنچتے ہی مسلح دہشتگردوں نے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی،سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، جس کے تبادلے میں 2دہشتگرد مارے گئے ۔

مارے گئے دہشتگرد اسپن وام میں ٹی ٹی پی کے سرگرم رکن تھے، ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کخلابف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے نائیک نزاکت خان شہید ہو گئے ،32 سالہ شہید سپاہی کا تعلق اٹک سے ہے۔

North Waziristan

security forces

intelligence based operation

terrorist killed