کلبھوشن کیس،ذمے داریوں سے آگاہ ہیں، دفتر خارجہ
پاکستان بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت کے حوالے سے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے۔۔
ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کردیا اور کہا بھارت کلبھوشن کیس سے متعلق عالمی عدالت کے فیصلے کو بدنام کرنے کے مذموم مقاصد کیلیے کام کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو غلط انداز میں پیش کررہی ہے، پاکستان نے آرڈیننس کے ذریعے کلبھوش کو پاکستان کی اعلیٰ عدالتوں کے ذریعےکیس پرنظرثانی کا حق فراہم کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی سے منظوری سے ایک دفعہ پھر پاکستان کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے،جبکہ بھارت عدالت کی جانب سے فراہم کردہ قانونی سہولت سے فائدہ اٹھانے کی بجائے پاکستان کی آئینی اور قانونی کوششوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔
Comments are closed on this story.