Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست، کراچی کنگز کی پلے آفس میں جگہ پکی

دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14رنز سے شکست دے...
شائع 19 جون 2021 11:18pm

دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14رنز سے شکست دے کر پلے آفس میں جگہ بنالی۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے پی ایس ایل سیزن 6 کے 29 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بنائے۔

کنگز کی جانب سے شرجیل خان نے 45 اور بابر اعظم نے 23 رنز اسکور کیے۔

دانش عزیز نے 13 گیندوں پر دھواں دار 45 رنز اسکور کیے۔

چیڈوک والٹن 34رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے آرش علی خان نے4 جبکہ عبدالناصر اور خرم شہزاد نے 1،1وکٹ حاصل کی۔

جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر162رنز ہی بناسکی۔

کپتان سرفراز احمد 51رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہوئے۔

جیک ویدرالڈاور حسن خان 25،25 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

کراچی کی جانب سے محمد الیاس نے 3 اور ارشد اقبال نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

دانش عزیز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

karachi kings

PSL6