Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجٹ میں مہاجر آبادیوں میں ترقیاتی اسکیموں کو نظرانداز کرنے کا الزام

ایم کیو ایم کے ارکان صوبائی اسمبلیزکا کہنا ہے کہ پپلز پارٹی کے...
شائع 19 جون 2021 11:17pm

ایم کیو ایم کے ارکان صوبائی اسمبلیزکا کہنا ہے کہ پپلز پارٹی کے متعصبانہ رویہ کی وجہ سے نئے صوبے کی ڈیمانڈ کی ہے, بجٹ میں مہاجر آبادیوں میں جاری ترقیاتی اسکیموں کو نظر اندازکیا گیا 95روپیے کماکر دینے والے شہرکراچی کی ترقی کے لئے کچھ نہیں، کراچی کی ڈوپلمنٹ کے لئے اربوں روپیے کے فنڈ جھوٹ پر مبنی ہے۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنور نوید جمیل محمد حسین جاوید نے اپنے دیگر ارکان سندھ اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پپلز پارٹی نے متعصبانہ رویہ اپناتے ہوئے مہاجر علاقوں کو نذر انداز اور ان علاقں میں جاری اسکیموں کوروک دیا گیا ہے، سندھ حکومت کے اس رویہ کے خلاف نئے صوبے کی بات کی جارہی ہے۔

محمد حسیں کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو ہر سال جو فنڈز ملتا رہا خرچ ہونے کی بجائے کرپشن کی نذر ہوگیا پورے صوبے کی تین ہزار تین سو پندرہ رکھی گئی جن میں 688 شہری علاقوں کے لئے ہیں جو بجٹ کا پندرہ فیصد بنتا ہے۔

ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ کراچی کی 529ترقیاتی اسکیموں کے لئے 11ارب25کروڑ رکھے گئے ہیں 95روپے کما کر دینے والے شہر کی ترقی کے لئے 3روپے رکھے گئے ہیں جبکہ کراچی شہر کی ڈوپلمنٹ کے لئے 29 ارب روپے کی ضروت ہے ۔

development projects

MQM

budget

Budget 2021 22