Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

'وزیراعظم کے پروپیگنڈے کے باوجود پی پی عوام میں موجود ہے'

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ...
شائع 19 جون 2021 10:24pm

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے پروپیگنڈے اور سازشوں کے باوجود پیپلزپارٹی بھرپور قوت کے ساتھ عوام میں موجود ہے پیپلزپارٹی سندھ سمیت پاکستان کے عوام کے مفاد میں کام کرتی رہیگی۔

سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر گفتگو کررہے تھے بیرسٹرمرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ میں کوروناکیسزمیں کمی ہوئی ہے کراچی سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں پابندیوں کے اثرات نظرآئے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ کیسز کم ہونے کے بعد سختیوں میں کمی کی گئی ہے 28جون سے سندھ بھرکی درگاہیں کھل جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے سائیٹ کے صنعتی ورکرزسے وعدہ کیاتھا اس کی تکمیل ہورہی ہے۔

مرتضی وہاب نے مزید کہا وزیراعظم کےپروپیگنڈے اور سازشوں کےباوجود پیپلزپارٹی عوام کی طاقت سےموجود ہےپیپلزپارٹی سندھ کی عوام کےمفاد میں کام کررہی ہے۔