Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'جب اکشے کمار نے انڈر ٹیکر کو رنگ میں ہرادیا'

بولی وڈ ہیرو اکشے کمار کی فلم کھلاڑیوں کے کھلاڑی پچیس سال قبل...
اپ ڈیٹ 21 جون 2021 03:33pm

بولی وڈ ہیرو اکشے کمار کی فلم کھلاڑیوں کے کھلاڑی پچیس سال قبل ریلیز ہوئی تھی اور اس فلم نے کامیابی کے جھنڈے بھی گاڑے تھے ۔

فلم میں اکشے نے معروف ریسلر انڈر ٹیکر کو شکست دی تھی، فلم میں انڈر ٹیکر کا کردار ریسلر برائن لی نے نبھایا تھا۔ برائن لی کے چہرے میں کافی حد تک معروف ریسلرانڈر ٹیکر سے مماثلت پائی جاتی تھی۔

تاہم اب اکشے کی فلم کھلاڑیوں کے کھلاڑی کو پچیس سال مکمل ہوگئے ہیں ،ایسے موقعے پر اکشے نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے ۔

تصویر میں بروک لیسنر ، ٹرپل ایچ ، رومن رینج اور اکشے کمار شامل ہیں۔

تصویر کے کیپشن میں اکشے نے لکھا ہے کہ اگر آپ نے انڈر ٹیکر کو شکست دی ہے تو اپنا ہاتھ اٹھائیں۔

واضح رہے کہ فلم کھلاڑیوں کے کھلاڑی انیس سو چھیانوے میں ریلیز کی گئی تھی اور فلم میں اکشے کے مقابل ریکھا نے مرکزی کردار نبھایا تھا جبکہ اس میں ہدایت کاری کے فرائض امیش مہرہ نے سرانجام دیئے تھے ۔فلم میں انڈرٹیکر سے مماثلت رکھنے والے برائن لی کو بھی کاسٹ کیا گیا تھا۔

فلم میں برائن لی کی وجہ سے کافی شائقین کی توجہ حاصل کرلی تھی۔ کیونکہ ان کی مماثلت انڈر ٹیکر سے تھی اور شائقین یہی سمجھے تھے کہ فلم میں انڈر ٹیکر بھی کردار نبھارہے ہیں۔

Bollywood actor

Akshay Kumar