Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

سندھ : کورونا میں نمایاں کمی،پابندی میں نرمی کا اعلان

کورونا وائرس میں نمایاں کمی کے باعث سندھ حکومت نے عائد پابندیوں...
شائع 19 جون 2021 07:12pm

کورونا وائرس میں نمایاں کمی کے باعث سندھ حکومت نے عائد پابندیوں نے نرمی کرنے کا اعلان کردیا ۔ پرائمری اسکول 21 جون سے اور درگاہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا ہے اور اجلاس میں پرائمری اسکول،،، 21 جون اور درگاہیں و تفریحی مقامات 28 جون سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

دورانِ اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں کورونا وائرس کی تشخیصی شرح 3.9 ہوگئی ہے، کراچی میں تشخیصی شرح 8.08 اور حیدرآباد 4.3 فیصد ہے، کراچی شرقی 14 فیصد، جنوبی 10 فیصد، سینٹرل 9 فیصد، غربی 8 فیصد، ملیر، کورنگی اور سکھر میں 7،7 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پرائمری اسکول 21 جون سے کھول دیے جائیں جب کہ صوبے کی تمام درگاہیں، امیوزمینٹ پارکس اور انڈورجمز 28 جون سے کھول دیے جائیں گے۔

کورونا وائرس پر صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس میں ویکسین کی کمی کے باعث سے اتوار کے روز ویکسینیشن سینٹرز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔