Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب :بجٹ اجلاس کے پرامن انعقاد پر تعریف

اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز...
شائع 19 جون 2021 07:11pm

اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ حمزہ شہباز نے اسمبلی کی نئی بلڈنگ اور بجٹ اجلاس کے پُرامن انعقاد پر چوہدری پرویز الہیٰ کی کوششوں کو سراہا۔

اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے اپنے وفد کے ہمراہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔

حمزہ شہباز نے اسمبلی کی نئی بلڈنگ مکمل ہونے پر چودھری پرویزالٰہی کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں مبارکباد دی، پنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے پرامن انعقاد پر بھی سپیکر پنجاب اسمبلی کی کوششوں کی تعریف کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت حقیقی معنوں میں اسلامی روایات کی عکاس اور پاکستانی عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے، اللہ تعالیٰ نے انہیں توفیق دی کہ وہ پنجاب اسمبلی کی عمارت کو ختم نبوتﷺ کے حوالے سے آیات و احادیث سے آراستہ کر سکیں، اسمبلی اجلاس کو آئندہ کےلئے بھی احسن انداز میں چلانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

hamza shahbaz

Opposition leader

Budget 2021 22

Speaker Punjab Assembly

Chaudhry Pervez Elahi