Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'آصف زرداری اپنا ووٹر تحریک انصاف میں جا کر تلاش کریں'

مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ آصف زرداری...
شائع 19 جون 2021 05:44pm

مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ آصف زرداری اپنا ووٹر تحریک انصاف میں جا کر تلاش کریں۔ن لیگ کو پیپلز پارٹی سے کوئی خطرہ نہیں۔ بوگس قانون سازی کے ذریعے الیکشن کمیشن کے اختیارات سلب کرنے کی حکومتی کوشش ناکام بنا دی۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئےاحسن اقبال نے حکومت پر الزام لگایاکہ وہ بوگس قانون سازی کےذریعےالیکشن کمیشن کے اختیارات سلب کرنے جارہی تھی مگر ہم نے یہ چوری پکڑ لی۔

ن لیگ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم سے نکل چکی ہے۔پی ڈی ایم چار جولائی سے عوامی رابطہ مہم شروع کر رہی ہے۔پیپلز پارٹی کا ووٹ پی ٹی آئی میں چلا گیا ہے، مسلم لیگ کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

احسن اقبال نے بھارت اور افغانستان کے حوالے سے پالیسی پر پارلیمنٹ کا ان کیمرہ سیشن بلانے کا مطالبہ بھی کیا۔

Ahsan Iqbal

PPP

Asif Zardari