Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب

سخت گیر رہنما ابراہیم رئیسی نے ایرانی انتخابات کا معرکہ جیت لیا...
شائع 19 جون 2021 12:40pm

سخت گیر رہنما ابراہیم رئیسی نے ایرانی انتخابات کا معرکہ جیت لیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب ہوگئےہیں۔

موجودہ صدر حسن روحانی نے بھی نئے صدر کا نام لئے بغیر مبارکباد پیش کی اور کہا ان کی کامیابی پر باضابطہ طور سے مبارکباد کا پیغام بعد میں جاری کروں گا۔ دیگر صدارتی امیدواروں نے بھی مبارکباد دی۔

ساٹھ سالہ ابراہیم رئیسی نے سنہ 1979 کے انقلاب ایرن کے فوراً بعد ہی اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔ سنہ 2019 سے ابراہیم رئیسی عدلیہ کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

ابراہیم رئیسی اگست میں ایران کے آٹھویں صدر کی حیثیت سے منصب سنبھالیں گے۔

Hassan Rouhani

Ebrahim Raisi