Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان میں امن افغان رہنماؤں کی ذمہ داری ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا...
اپ ڈیٹ 19 جون 2021 12:29pm

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے ایسے ہی افغانستان چھوڑا تو نوے کی دہائی جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان نے اس جنگ کی بھاری قیمت ادا کی، تراسی ہزار جانیں گنوائیں، ایک سو اٹھائیس ارب ڈالر کا نقصان اٹھایا۔

وزیر خارجہ نے کہا افغانستان میں امن افغان رہنماؤں کی ذمہ داری ہے، افغان رہنماؤں کو بیٹھ کر اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا چاہیے۔

Shah Mehmood Qureshi

Taliban

us forces