Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

روس میں پاکستانیوں کو مشکلات، دفتر خارجہ کی تصدیق

ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستانیوں کو روس میں پیش آنے والی مشکلات...
شائع 19 جون 2021 01:05am

ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستانیوں کو روس میں پیش آنے والی مشکلات کی تصدیق کردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو پیش آنے والے مسئلے سے آگاہ ہیں ۔ معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرلیا جائے گا ۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے پاکستانیوں کوروس میں پیش آنے والی مشکلات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس میں پاکستانی ایمبیسی کے حکام اس معاملے پرروسی ہم منصب سے رابطے میں ہیں ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بھی وزرات خارجہ نے روسی سفارتخانے سے یہ معاملہ اٹھایا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے اس معاملے کو جلد خوش اسلوبی سے حل کرلیا جائے گا ۔ ماسکو، یورو کپ دیکھنے جانے والے پاکستانی رل گئے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں میں پندرہ سے زائد پاکستانیوں کو روسی حکام کی جانب سے تحویل میں لیا گیا ہے ۔ تحویل میں لئے گئے پاکستانیوں کو ائرپورٹ پر ہی روکا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پرحکام نے پاکستانیوں کو جعلی فین آئی ڈی کے شعبے میں روکا گیا ہے۔

Zahid Hafeez Chaudhry

Foreign Office spokesman