خیبر پختونخوا: گیارہ کھرب سے زائد کا بجٹ پیش
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے گیارہ کھرب سے زائد کا بجٹ پیش کردیا، گریڈ اٹھارہ تک تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافے کی تجویزدی گئی، ترقیاتی کاموں کیلے دو سو پانچ ارب سے زائد رقم مختص کئے گئے ہیں۔
خیبرپختونخوا حکومت نے 11 کھرب30 کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ پیش کردیا۔
بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے 371 ارب روپے کی تجویز دی گئی، جب کہ این ایف سی ایوارڈ سے ملنے والے 54 ارب روپے کو بھی ترقیاتی فنڈ کا حصہ بنایا گیا۔
اخراجات کے لئے747 ارب روپے،بندوبستی اضلاع کیلئے 919 ارب، ضم اضلاع کیلئے 199 ارب تین کروڑروپے بجٹ میں مختص کئے گئے ہیں۔
بجٹ میں گریڈ ایک سے 18 تک تنخواہوں میں 25 فیصد،گریڈ 19 سے گریڈ 22 تک تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔
چھوٹی گاڑیوں کی رجسٹریشن مفت، بڑی گاڑیوں پر تین فیصد ٹیکس کمی سمیت اراضی اور پروفیشنل ٹیکسز ختم کردیے گئے،جگر کی پیوند کاری کے لئے ایک ارب روپے کو صحت کارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
سروس ڈیلوری کی مد میں 424 ارب روپے،گندم سبسیڈی اورفوڈ باسکٹ کیلئے10،10 ارب روپے جاری کرنے کی تجویز شامل ہے۔
Comments are closed on this story.