'اسٹیٹس کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا راستہ روکنا چاہتا ہے'
وزیراعظم کے مشیربرائے پارلیمانی اموربابراعوان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹس کو الیکٹرانگ ووٹنگ مشین کو روکنا چاہتا ہے کیوںکہ ان کی دھاندلی کا راستہ رک جائے گا ۔
مشیربرائے پارلیمانی امورڈاکٹربابراعوان نے وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ۔
بابر اعوان نے کہا کہ اپوزیشن نے تاثر دیا کہ حکومت انتخابی اصلاحات کا بل واپس لے رہی ہے، حکومت کسی قسم کا کوئی بل واپس نہیں لے گی۔
ان کاکہنا تھا کہ اپوزیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ کے حوالے سے منظور کئے گئے بل پر پڑھے بغیر اعتراض کیا ہے، جنہوں نے جعلی ووٹ بنائے ہوئے ہیں وہ ای وی ایم سے خوفزدہ ہیں۔
فرخ حبیب نے کہاکہ اپوزیشن والے بغل میں چھری رکھتے ہیں اورمنہ پرمیٹھے ہوتے ہیں، انہیں قانون سازی میں دلچسپی نہیں،ان کی ساری توجہ بدعنوانی کے کیسز میں کلین چٹ حاصل کرنے پرہے۔
بابر اعوان کا کہنا تھا شہباز شریف کہتے ہیں جو باہربیٹھے ہیں انہیں ملکی معاملات کا کیا پتہ، باہر تو نواز شریف بیٹھے ہیں کیا ان کی طرف اشارہ ہے، بولے امریکہ کے لوگ پوری دنیا میں بیٹھ کرووٹ ڈال سکتے ہیں شیباز شریف کیسے کہہ سکتے ہیں کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیا جا سکتا ۔
Comments are closed on this story.