Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

سندھ: ویکسینز دستیاب ہونے کا دعویٰ

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں ہر قسم کی...
شائع 18 جون 2021 06:58pm

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں ہر قسم کی ادویات اور ویکسینز دستیاب ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین کی عدم دستیابی کا پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے،

پارلیمنٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت وسائل سے حصہ نہیں مل رہا،

ان کاکہنا تھا کہ اس حکومت کے ظلم کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتیں یکجا ہیں،پارلیمنٹ کے فورم پر مل کر حکومت کا مقابلہ کریں گے۔

بلاول نے تسلیم کیا کہ مانتا ہوں کہ سندھ میں مسائل ہیں،پیپلز پارٹی کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے،مخالفین ہمیں مٹا نہیں سکتے تو کردار کشی پر اتر آتے ہیں،

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کے مطابق کووڈ ویکسین کی قلت کے باعث شہر کے تمام اضلاع کے مرکز سینٹرز کو ویکسین فراہمی کیلئے چھوٹے سینٹرز کو بند کیا گیا ہے، وفاق سے ویکسین کی عدم فراہمی کے باعث سینٹرز بند کئے گئے ۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق اہم بڑے سینٹرزمیں ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے تاہم جہاں ویکسین کی کمی ہے وہاں جلد وہ فراہم کردی جائے گی۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں 40 ویکسی نیشن سینٹرز قائم کئے گئے تھے جس میں سے 30 بند کردیئے گئے، ضلع غربی کے 21 ویکسی نیشن سینٹرز ویکسین کی قلت کے باعث بند ہیں، ضلع غربی میں قطر اسپتال میں قائم ماس سینٹر کو فعال رکھا گیا جبکہ ضلع وسطی کے 18 سینٹرز میں سے 3 بند کر دئیے گئے۔