Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

بجلی کی قیمت میں 12پیسے کمی کا امکان

مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی قیمت میں 12 پیسے فی...
شائع 18 جون 2021 06:51pm

مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی قیمت میں 12 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے ۔

نیپرا بجلی قیمت میں کمی کی درخواست پر 29 جون کو سماعت کرے گا۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی کے مطابق مئی میں 13 اربیونٹ بجلی پیدا کی گئی ہے ۔ مئی میں ریفرنس فیول لاگت 5 روپے 93 پیسے فی یونٹ رہی ۔

بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 70 پیسے فی یونٹ رہی ہے ۔ سی پی پی اے کے مطابق مئی میں پانی سے 26.64،کوئلے سے 20.13 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔

مہنگے فرنس آئل سے 5.93 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔ مقامی گیس سے 11.18 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 21.74 فیصد پیدا کی گئی، سی پی پی اے کے مطابق ایٹمی ذرائع 9.70 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے ۔