Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

بلوچستان : بجٹ اجلاس سے قبل اطراف کا علاقہ میدان جنگ

بجٹ اجلاس سے قبل بلوچستان اسمبلی کے اطراف علاقہ میدان جنگ بن...
اپ ڈیٹ 18 جون 2021 08:59pm

بلوچستان اسمبلی کا احاطہ میدان جنگ بن گیا۔ بجٹ پیش ہونے سے روکنے کیلیے اسمبلی کے باہر اپوزیشن نے دھرنا دیا۔ اوردروازے کو تالے لگائے۔

پولیس پہنچنے پر ہنگامہ ہوگیاتو اپوزیشن ارکان نے پتھراؤ کیا اور پولیس پر گملے اٹھا کر پھینکے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی آمد پر جوتا بھی اچھال ڈالا۔ پولیس ایکشن کرتے ہوئے اسمبلی کے گیٹ کو بکتربند گاڑی سے توڑ ڈالا۔ ایم پی اے ہاسٹل کا گیٹ بھی کھلوایا۔

حکومتی ارکان تو ایوان پہنچ گئے۔ لیکن اپوزیشن۔باہر نعرے لگاتی رہی بلوچستان اسمبلی پر اپوزیشن کا قبضہ چھڑانے کے لیے پولیس نے بکتر بند گاڑی اسمبلی کے بند گیٹ سے ٹکرائی اور اسے کھلوادیا۔

بجٹ میں نمایندگی نہ ملنے پر احتجاج اس وقت شدت اختیار کرگیا جب صبح سے ہی اپوزیشن نے اسمبلی کے دو دروازوں پر تالے ڈال دیے اور مین اسمبلی گیٹ کے سامنے دھرنا دے دیا۔

اپوزیشن کی بس ایک رٹ تھی کہ وہ بجٹ اجلاس میں پیش ہونے نہیں دیں گے۔

حکومت کے بجائے انتظامیہ نے اپوزیشن کو منانے کی کوشش کی لیکن وہ نہ مانی۔

اپوزیشن ارکان نے پولیس پر گملے پھینکے اور پتھراؤ کیا۔ جس سے اسمبلی ہال کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے اور ایم پی اے ہاسٹل کا دروازہ کھلوادیا۔

وزیراعلیٰ جام کمال کابینہ اجلاس کے بعد اسمبلی پہنچے تو انہیں سیکیورٹی حصار میں عقبی گیٹ سے اندر لایا گیا جہاں ان پر جوتا پھینکا گیا جو انہیں لگ نہ سکا۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتےہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بجٹ اور بجٹ سیشن دونوں غیرقانونی ہیں،آج تک نیا این ایف سی ایوارڈ نہیں دیا گیا، این ایف سی ایوارڈ کےبغیرہر بجٹ غیرآئینی ہوگا، ہررکن اسمبلی کاحق ہےکہ وہ بجٹ سیشن کو اٹینڈ کریں، آپ پروڈکشن آرڈرایشو نہیں کررہے، خورشیدشاہ اورخواجہ آصف نہیں لایا جا رہا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسپیکرصاحب!آپ کو آپ کا نیا پاکستان مبارک ہو،اگرحکومت نےبھی اپوزیشن کرنی ہےتو حکومت کون چلائےگا،خبردار!اگرکسی نے اس نالائق حکومت کیلئےریاست مدینہ کالفظ استعمال کیا۔

بجٹ پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ یہ سمجھتےتھےمعاشی ترقی کی جھو ٹی کہانی گالی سےسچ ثابت کریں گے،یہ سمجھتےتھےعوام کوپتہ نہیں چلےگاان کا سارا بجٹ جھوٹ ہے،حکو مت کے معاشی ترقی کے دعوے جھوٹے ہیں،حکومت نے مشکل وقت میں عوام کو لاوارث چھوڑ دیا ۔