Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا ویکسین کی کمی کے باعث کراچی کے بیشتر ویکسی نیشن سینٹرز بند

کراچی :کورونا ویکسین کی کمی کے باعث کراچی کے بیشتر ویکسی نیشن...
اپ ڈیٹ 18 جون 2021 03:28pm

کراچی :کورونا ویکسین کی کمی کے باعث کراچی کے بیشتر ویکسی نیشن سینٹرز بند کردئیے گئے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کووڈ ویکسین کی قلت کے باعث شہر کے تمام اضلاع کے مرکز سینٹرز کو ویکسین فراہمی کیلئے چھوٹے سینٹرز کو بند کیا گیا ہے، وفاق سے ویکسین کی عدم فراہمی کے باعث سینٹرز بند کئے گئے ۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق اہم بڑے سینٹرزمیں ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے تاہم جہاں ویکسین کی کمی ہے وہاں جلد وہ فراہم کردی جائے گی۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں 40 ویکسی نیشن سینٹرز قائم کئے گئے تھے جس میں سے 30 بند کردیئے گئے، ضلع غربی کے 21 ویکسی نیشن سینٹرز ویکسین کی قلت کے باعث بند ہیں، ضلع غربی میں قطر اسپتال میں قائم ماس سینٹر کو فعال رکھا گیا جبکہ ضلع وسطی کے 18 سینٹرز میں سے 3 بند کر دئیے گئے۔

karachi

Sindh Health Department

close

Vaccination Center

coronavaccine