Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجٹ اور بجٹ سیشن دونوں غیرقانونی ہیں، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے...
شائع 18 جون 2021 12:40pm

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بجٹ اور بجٹ سیشن دونوں غیرقانونی ہیں، خبردار!اگرکسی نے اس نالائق حکومت کیلئےریاست مدینہ کالفظ استعمال کیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتےہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بجٹ اور بجٹ سیشن دونوں غیرقانونی ہیں،آج تک نیا این ایف سی ایوارڈ نہیں دیا گیا، این ایف سی ایوارڈ کےبغیرہر بجٹ غیرآئینی ہوگا، ہررکن اسمبلی کاحق ہےکہ وہ بجٹ سیشن کو اٹینڈ کریں، آپ پروڈکشن آرڈرایشو نہیں کررہے، خورشیدشاہ اورخواجہ آصف نہیں لایا جا رہا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسپیکرصاحب!آپ کو آپ کا نیا پاکستان مبارک ہو،اگرحکومت نےبھی اپوزیشن کرنی ہےتو حکومت کون چلائےگا،خبردار!اگرکسی نے اس نالائق حکومت کیلئےریاست مدینہ کالفظ استعمال کیا۔

بجٹ پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ یہ سمجھتےتھےمعاشی ترقی کی جھو ٹی کہانی گالی سےسچ ثابت کریں گے،یہ سمجھتےتھےعوام کوپتہ نہیں چلےگاان کا سارا بجٹ جھوٹ ہے،حکو مت کے معاشی ترقی کے دعوے جھوٹے ہیں،حکومت نے مشکل وقت میں عوام کو لاوارث چھوڑ دیا ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں بدترین معاشی حالات تھے، مہنگائی تھی، پورے ملک کو دہشتگردی کے باعث مشکل کا سامنا تھا،پیپلزپارٹی نے خراب حالات کے باوجود عوام کو تنہا نہیں چھوڑا،پیپلزپارٹی نےعوام کیلئےبےنظیرانکم سپورٹ پروگرام شروع کیا،آج مہنگائی،بےروز گاری اور غربت میں بدترین اضافہ ہوا،یہ سمجھےتھےتماشا کرکے4فیصد گروتھ کوسچ بنالیں گے ،حکومت نے بے نظیر پروگرام کیلئےرقم میں معمولی اضافہ کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اگرترقی جاری ہےتولوگ پریشان اورغربت کا شکارکیوں ہیں؟آپ احساس پروگرام لائےلیکن آپ کوعوام کاکوئی احساس نہیں،3صوبوں میں غربت کم خیبرپختونخوامیں غربت میں اضافہ ہوا،یہ لوگ کیاعوام کےسامنےترقی کی بات کرسکتےہوں گے؟۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ملتان میں ایک خاتون نےبچوں کو مارکرخودکشی کرلی،ملتان کارکن اسمبلی یہاں سب اچھاہےکاراگ الاپ رہاتھا،شہبازشریف کینسرکےمریض ہیں،آپ کاان کےساتھ کیسارویہ رہا،آپ نےبجٹ میں ان ڈائریکٹ ٹیکسز کا طوفان برپا کردیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو گزشتہ روز کے واقعےپر بات کرنے سے روک دیا۔

بلاول بھٹو نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اپنی تقریر میں مداخلت سے روکتےہوئے کہا کہ اسپیکرصاحب!میری تقریرکو تبدیل کرنےکی کوشش نہ کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ہرسفارتخانہ اسمبلی کی کارروائی اپنےملکوں کوبھیج رہاہے،جورویہ اسمبلی میں اپنایا گیا، وہ اپوزیشن کا نہیں تھا ،اپوزیشن لیڈر کی تقریر میں تو کوئی خرابی نہ تھی،اراکین کے رویے پر عوام کا سوال کیا درست نہیں ہے ؟حق نہ ملنے پروزیراعلیٰ نہیں توکیاٹرمپ احتجاج کرے گا؟گیس کہیں اوردینےسےپہلے سوئی اور گھوٹکی کو گیس دیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے کہا کہ اسٹیل مل پر ہرجماعت کااپنا مؤف ہے،کیاان مشکل صورتحال میں لوگوں کوبےروزگارکرناضروری تھا؟ اگراین ایف سی ایوارڈ نہیں ہوگا تو ہر صوبے کا نقصان ہو گا، وزیراعظم نےکراچی کیلئےایک کھرب پیکج کاکہا،وزیراعظم نے بجٹ میں کراچی کیلےہ کچھ نہیں رکھا،یہ دعویٰ بھی وزیراعظم کےدیگردعوؤں کی طرح جھوٹ ہے۔

بلاول بھٹوکا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو بھی بجٹ میں اس کاجائزحق نہیں ملا،پنجاب زرعی صوبہ، وہاں کسان مشکلات کا شکار ہے،وفاق نےکسان کی مشکلات کم کرنےکےبجائےبڑھادیں،وفاقی حکومت اپنی زرعی پالیسی پر نظرثانی کرے،سندھ نےگندم کی امدادی قیمت 2 ہزار روپے رکھی،وزیراعظم امدادی قیمت16سو روپے پر بضد رہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لوگ امید کےساتھ ہماری طرف دیکھ رہےہیں،سی پیک تب تک کامیاب نہیں ہوسکتا،جب تک اس کافائدہ عام آدمی کو نہ ہو،ہرمنصوبےکو وہاں کی مقامی آبادی کےساتھ جوڑنا پڑےگا،ہر سی پیک منصوبے کو عوام کےساتھ جوڑنا پڑے گا، اتنے اچھے معاشی حالات ہیں توکل نہیں آج آئی ایم ایف ڈیل سےنکلیں،ہم کوئی غیرقانونی اورغیرآئینی کام آپ کو نہیں کرنےدیں گے،عوام کےووٹ پر ڈاکا نہیں ڈالنےدیں گے۔

اسلام آباد

PPP Chairman

Speach

National Assembly

Bilawal Bhutto Zardari