سپریم کورٹ نے ترقی سے متعلق اسٹیل مل ملازمین کی اپیل مسترد کردی
کراچی :سپریم کورٹ نے ترقی سے متعلق اسٹیل مل ملازمین کی اپیل مسترد کردی۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں اسٹیل مل ملازمین کی ترقی سے متعلق اپیل کی سماعت کی۔
جسٹس اعجازالاحسن نے ریمار کس دیئے کہ اسٹیل مل2015سےبندپڑی ہے،ترقی کس بات کی دی جائے؟،آپ لوگوں کوبیٹھےبیٹھے تنخواہیں مل رہی تھیں اوراسٹیل مل چلانےکیلئےپیسےتک نہیں۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ لگتاہےآپ لوگ نوکریاں بھی کہیں اورکرتےہوں گے۔
ملازمین نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ اسٹیل مل کاآپریشنل بندہےمگرسروس فراہم کررہے تھے،جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ اسٹیل مل بندہوگئی تب آپ لوگ کون سی سروس دےرہےتھے۔
ملازمین نے مؤقف اختیار کیا کہ 2011سےترقی درکارہے اورسندھ ہائیکورٹ نے بھی ترقی کیلئے ہماری درخواست مسترد کردی۔
جس پر چیف جسٹس پاکستان نے واضح کیا کہ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے میں کوئی خامی نہیں۔
سپریم کورٹ نے ترقی سے متعلق اسٹیل مل ملازمین کی اپیل مسترد کردی اور سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔
Comments are closed on this story.