Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں آج بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

کراچی :محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج بھی آندھی اور...
شائع 18 جون 2021 10:51am

کراچی :محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی شہر میں گرچ چمک اور آندھی کے ساتھ کہیں ہلکی تو کہیں درمیانی بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارش ہونے تک شہر قائد میں شدید حبس رہے گا، شہر کے شمالی اور شمال مشرق مشرقی علاقے میں تھنڈر سیلز بننے کے امکانات موجود ہیں، تھنڈر سیلز کے نتیجے میں شہر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

موسم کاحال بتانے والوں کا کہنا ہے شہر میں کل تک کہیں ہلکی اور کہیں درمیانی درجے کی بارش ہونے کا امکان ہے، بارش ہونے تک موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

karachi

Met Office

Rain

preduction

Storm