Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ آف کینیڈا میں پہلا مسلم جج نامزد

اوٹاوا:کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سپریم کورٹ آف کینیڈا...
شائع 18 جون 2021 10:13am

اوٹاوا:کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سپریم کورٹ آف کینیڈا میں پہلا مسلم جج نامزد کردیا۔

کینیڈین سپریم کورٹ کا پہلا مسلم جج نامزد کردیا گیا، وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نےمحمود جمال کو نامزد کیا۔

سپریم کورٹ آف کینیڈا میں پہلے مسلم جج محمود جمال یکم جولائی کو کینیڈا ڈے پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ محمود جمال سپریم کورٹ کا ایک قیمتی اثاثہ ہوں گے،کینیڈا میں نظامی نسل پرستی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ محمود جمال 2019میں اونٹاریو اپیل کورٹ میں جج بنے تھے۔

Ottawa

Justin Trudeau

Canadian Prime Minister