Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ایس ایل میں بدترین بولنگ کا ریکارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولر کے نام

ابوظہبی: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے...
اپ ڈیٹ 18 جون 2021 10:30am

ابوظہبی: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولر ظفر گوہر نے بدترین بولنگ کا ریکارڈ قائم کردیا ۔

ابوظہبی میں جاری پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں بدترین بولنگ کا ریکارڈ ظفر گوہر نے اپنے نام کرلیا۔

ظفر گوہر نے یہ ریکارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے بنایا، وہ پی ایس ایل میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دینے والے بولر بن گئے ۔

پشاور زلمی کیخلاف میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولر ظفر گوہر نے 4 اوورز میں 65 رنز دیئے ۔

اس سے قبل پی ایس ایل میں 4 اوورز میں سب سے زیادہ رنز دینے کا بدترین ریکارڈ لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے پاس تھا۔

شاہین شاہ آفریدی نے لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے 2019 کے ایڈیشن میں چار اوورز میں 62 رنز دیئے تھے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 15 رنز سے شکست دی تھی ،اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیئے جانے والے 248 رنز کے تعاقب میں زلمی کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بناسکی تھی، عثمان خواجہ کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

Record

ابوظہبی

PZ VS IU

PSL6