Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 15 رنز سے شکست دیدی

پاکستان سپرلیگ 6 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ساتویں کامیابی حاصل...
شائع 18 جون 2021 12:26am

پاکستان سپرلیگ 6 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ساتویں کامیابی حاصل کرلی۔ہائی اسکورنگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 15رنز سے پشاور زلمی کو زیر کیا۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے سیزن کے 26ویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

اسلام آباد کے بلے بازوں نے آغازجارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

کولن منرو نے 48 اورآصف علی نے 14 گیندوں پر برق رفتار43 رنز بنائے۔

ڈیبیو پر برینڈن کنگ نےناقابلِ شکست 46 رنز اسکور کیے.

شاداب خان کی غیر موجودگی میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے عثمان خواجہ نے56 گیندوں پر شاندار 105 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2وکٹوں پر247رنزبناکر پی ایس ایل تاریخ کا سب سےبڑا ٹوٹل اسکور کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے کرارا جواب دیا۔

کامران اور ملک نے نصف سنچریاں اسکورکیں،لیٹ آرڈر بلے بازوں نے بھی بھرپور فائٹ کی۔

لیکن پشاور کی ٹیم چھ وکٹوں پر232تک ہی محدود رہی۔

ابوظہبی

islamabad united

peshawar zalmi

PSL6