Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہنگامہ آرائی میں ملوث 7 ارکان کے قومی اسمبلی میں داخلے پر پابندی ختم

اسلام آباد:ہنگامہ آرائی میں ملوث 7 ارکان کے قومی اسمبلی میں ...
شائع 17 جون 2021 02:45pm

اسلام آباد:ہنگامہ آرائی میں ملوث 7 ارکان کے قومی اسمبلی میں داخلے پرپابندی ختم کردی گئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ہنگامہ آرائی کرنے والے 7حکومتی اور اپوزیشن ارکان اسمبلی کے ایوان کی حدود میں داخلے پرپابندی ختم کر دی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ارکان پر پابندی اٹھائے جانے سے متعلق اراکین اور سیکیورٹی اداروں کو آگاہ کردیا گیا۔

ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ارکان پر پابندی معاملات کو سلجھانے اور ماحول خوشگوار رکھنے کیلئے اٹھائی ہے۔

اسپیکرقومی اسمبلی کی جانب سے پابندی اٹھائے جانے کے بعد پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ، (ن) لیگ کے شیخ روحیل اصغر ، علی گوہر خان، چوہدری حامد حمید جبکہ تحریک انصاف کے علی نواز اعوان، عبدالمجید خان اور فہیم خان کو اب اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز اسپیکر کی جانب سے ارکان پر پابندی لگانے کے بعد اپوزیشن نے کل ہی اسپیکر کو مراسلہ بھیجا تھا جس میں ارکان پر سے پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیاتھا۔

opposition

اسلام آباد

Asad Qaiser

National Assembly