Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہنواز دھانی نے سرفراز احمد کو عزت دے کر دل جیت لئے

ابوظہبی :ملتان سلطانز کے فاسٹ بولرشاہنواز دھانی نے کوئٹہ گلیڈی...
شائع 17 جون 2021 02:11pm

ابوظہبی :ملتان سلطانز کے فاسٹ بولرشاہنواز دھانی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفرازاحمد کوعزت دے کرشائقین کرکٹ کے دل جیت لئے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کی بیٹنگ کے دوران شاہنواز دھانی نے سرفراز احمد کو رن آؤٹ کرنے کی کوشش کے بعد معذرت خواہا نہ انداز میں ہاتھ لہرایا جس کے جواب میں سرفراز بھی مسکرا دیئے۔

گزشتہ روز ابو ظبی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیم مدمقابل تھیں،ٹاس جیت کر میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 184 رنز کا مشکل ٹارگٹ دیا، جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پورا کرنے میں ناکام رہی اور ملتان سلطانز نے یہ میچ 110 رنز کے بڑی مارجن سے اپنے نام کیا۔

پی ایس ایل میں کرکٹرز کی جانب سے میچ کے دوران مختلف اشارے، شرارتیں اور انداز شائقینِ کرکٹ کے دل کو چھو جاتے ہیں،گزشتہ روز کے میچ میں بھی ایسے ہی دل کو چھو جانے والے لمحات دیکھنے میں آئے کہ جب چوتھے اوور کی چوتھی گیند پر شاہنواز دھانی نے کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو رن آؤٹ کرنے کی کوشش کی۔

رن آؤٹ کرنے میں تو شاہنواز دھانی ناکام رہے لیکن سینئر کھلاڑی کی عزت میں انہوں نے سرفراز احمد سے معذرت خوانہ انداز میں ہاتھ لہرا کر معافی مانگی جس کے جواب میں سرفراز بھی مسکرا دیئے۔

شائقین کرکٹ میچ میں اس لمحے کو اپنا فیورٹ لمحہ قرار دیتے ہوئے دھانی کی تعریف کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور قلندرز کیخلاف میچ میں سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی میں نوک جھونک ہوگئی تھی۔

ابوظہبی

Sarfaraz Ahmed

PSL6

shah nawaz dhani