Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ نے محمود آباد کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن کو غیر قانونی قرار دے دیا

کراچی :سپریم کورٹ نے کراچی کے علاقے محمود آباد میں قائم کے...
شائع 17 جون 2021 02:05pm

کراچی :سپریم کورٹ نے کراچی کے علاقے محمود آباد میں قائم کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن کو غیر قانونی قرار دے دیا،عدالت نے کے الیکٹرک کو گرین بیلٹ پر قائم گرڈ اسٹیشن 2ماہ میں ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل شعاع النبی ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیاکہ پی ای سی ایچ ایس فیز 6 محمود آباد میں 10 ایکٹر گرین بیلٹ کیلئے مختص ہے، پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی نے گرین بیلٹ کے الیکٹرک کو دے دی، گرین بیلٹ کا پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی سے کوئی تعلق نہیں، گرین بیلٹ کے ایم سی کی ملکیت ہے۔

سپریم کورٹ نے کراچی کے علاقے محمود آباد میں قائم کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

چیف جسٹس نے کے الیکٹرک کو گرڈ اسٹیشن 2 ماہ میں ختم کرنے کا حکم دیتےہوئے کہا کہ محمود آباد کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن گرین بیلٹ پر قائم ہے، 2ماہ کے اندر اندر کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن کو گرین بیلٹ سے ہٹایا جائے۔

سپریم کورٹ نے کے ایم سی کو گرین بیلٹ کی اصل پوزیشن بحال کرنے کا حکم دیتےہوئے کے ایم سی کو ہی گرین بیلٹ پر پارک بنانے کی بھی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس میں کہا کہ گرین بیلٹ کو کمرشل سرگرمی کیلئے استعمال کی اجازت نہیں دے سکتے۔

karachi supremecourt registry

K Electric

Gulzar Ahmed

cheif jsutice