Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دھرمیندر اور ہیما مالینی نے محبت کی خاطر اسلام قبول کیا تھا؟

دھرم سنگھ دیول المعروف دھرمیندر بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اور...
شائع 17 جون 2021 10:14am

دھرم سنگھ دیول المعروف دھرمیندر بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اور اپنے وقت کے دلکش ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ جن کے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ مسلمان ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ہینڈسم اداکار نے 1979 میں مبینہ طور پر اسلام قبول کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق دھرمیندر کی شادی پرکاش کور سے ہوچکی تھی، تاہم وہ اداکارہ ہیما مالینی کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔

دھرمیندر اپنی اہلیہ کو طلاق دینا نہیں چاہتے تھے، لیکن ہندو میرج ایکٹ کے مطابق دوسری شادی بھی نہیں کرسکتے تھے۔

چنانچہ انہوں نے اسلام قبول کیا اور ہیما سے شادی کرلی۔ تب سے وہ دو الگ الگ فیملیز سنبھال رہے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ چونکہ ان کی دوسری شادی پر بہت احتجاج کیا گیا تھا، لہٰذا اداکار کے پاس ہیما مالینی کے ساتھ اپنے محبت کو قانونی حیثیت دینے کے لیے اپنا مذہب تبدیل کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں تھا۔

Bollywood

Hema Malini