Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کردی

ابوظہبی:ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر پاکستان...
شائع 17 جون 2021 09:29am

ابوظہبی:ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر پاکستان سپر لیگ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کی تاریخ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح حاصل کی اور 100 رنز سے زائد مارجن سے جیتنے والی پی ایس ایل کی پہلی ٹیم بن گئی۔

ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 110 رنز سے شکست دی،اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 71 رنز سے ہرایا تھا۔

گزشتہ روز ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 73 رنزپرآؤٹ ہوئی اور یہ پی ایس ایل کی تاریخ کا دوسرا کم ترین اسکور ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے 25 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 110 رنز سے شکست دی،اس شکست کے بعد کوئٹہ پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔

سرفراز نے شکست کا ذمہ دار خراب کمبی نیشن کو قرار دے دیا

کوئٹہ گلیڈٰی ایٹرز کے کپتان سرفرازاحمد نے ملتان سلطان سے شکست کا ذمہ دار خراب کمبی نیشن کو قرار دے دیا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ پورے ایونٹ میں مسئلے مسائل رہے اور پلے آف سے قبل ایونٹ سے باہر ہونا پڑا۔

ابوظہبی

Multan Sultan

PSL6