Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

علیزے شاہ کی ساحلِ سمندر پر بنی نئی ویڈیو وائرل

پاکستانی ڈراموں کی ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ کی ...
شائع 17 جون 2021 08:58am

پاکستانی ڈراموں کی ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ کی ساحلِ سمندر پر بنائی گئی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں امریکی گلوکارہ بِلی آیئلش کا نیا گانا "لوسٹ کاز" بھی سنا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ساحل کے کنارے موجود ہیں، جہاں وہ جینز اور نیلا ٹاپ پہنے ہواؤں سے لطف اندوز ہوتی نظر آرہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے "لوسٹ کاز" لکھا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ گانے سے کافی متاثر ہیں۔

Instagram/alizehshahofficial

علیزے شاہ بال چھوٹے کروانے کے بعد خود بھی پچھتانے لگیں۔ اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک میم شیئر کرتے ہوئے افسردگی کا اظہار کیا گیا۔

علیزے شاہ کی شیئر کی گئی میم پر کیپشن درج تھا کہ جب آپ اپنے بال کٹوادیں اور آپ کو احساس ہو کہ آپ کے لمبے بال زیادہ اچھے لگتے تھے۔

زیر نظر میم میں فیمیل کارٹون کو کٹے ہوئے لمبے بالوں پر افسردہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے
زیر نظر میم میں فیمیل کارٹون کو کٹے ہوئے لمبے بالوں پر افسردہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے

میم کو دیکھ کر اندازہ لگایا جارہا ہے کہ علیزے شاہ شارٹ ہیئر کٹ لینے کے بعد خود بھی پچھتارہی ہیں تاہم اس سے قبل چھوٹے بالوں کے باعث اداکارہ مداحوں کی تنقید کا بھی شکار ہوچکی ہیں۔

اداکارہ کے شارٹ ہیئر کٹ پر کچھ میمز بھی خاصی وائرل ہوچکی ہیں،علیزے شاہ نے ان وائرل میمز میں سے ایک میم انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرکے سوشل میڈیا صارف کو جواب بھی دیا تھا۔

علیزے کی شارٹ ہیئر کٹ کے ہمراہ تصویر پر بنائی گئی میم میں عبداللہ نامی صارف کا کہنا تھا کہ اگلی بار اس نے فوجی کٹنگ کروالینی ہے، انسٹاگرام اسٹوری پر میم شیئر کرتے ہوئے علیزے نے صارف کو جواب دیا ہاں تو کوئی مسئلہ ہے کیا۔

اس سے قبل اداکارہ علیزے شاہ مداحوں کی جانب سے نامناسب لباس پر شدید تنقید کی زد میں آچکی ہیں۔

اداکارہ کومداحوں کی جانب سے اس لیے تنقید کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ انہوں نے ریلیز ہونے والے اپنے پہلے گانے میں نامناسب لباس پہنا تھا جس پرمداحوں نے تنقید کی تھی۔

اداکارہ ایک موبائل کی لانچنگ تقریب کا حصہ تھیں جہاں انہوں نے پھرسے نامناسب لباس پہنا جس پرمداحوں کی جانب سے ملاجلا رد عمل سامنے آیا۔

خیال رہے کہ گلوکاری سے قبل علیزے شاہ مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

علیزے شاہ نے ڈراما 'عشق تماشا' میں پلوشہ کا کردار ادا کیا تھا جسے بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں انہوں نے 'عہدِ وفا' اور 'میرا دل میرا دشمن' جیسے مقبول ڈراموں میں بھی اداکاری جبکہ حال ہی میں وہ رمضان میں نشر ہونے والے ڈرامے 'تانا بانا' میں بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں۔

Viral Video

Pakistani Actress

Alizeh Shah