Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی،کورونا ویکسین کا سٹاک ختم

ضلعی محکمہ صحت راولپنڈی میں کورونا ویکسینیشن کا سٹاک ختم ...
شائع 17 جون 2021 12:07am

ضلعی محکمہ صحت راولپنڈی میں کورونا ویکسینیشن کا سٹاک ختم ہوگیا۔ فاطمہ جناح یونیورسٹی ، جان ہال ویکسینیشن سنٹرویکسین کی عدم دستیابی پربند کردیا گیا ، شہریوں میں پریشانی کی لہردوڑگئی ۔

ذرائع کے مطابق ضلعی محکمہ صحت راولپنڈی میں کورونا ویکسینیشن کا سٹاک ختم ہو گیا ۔ فاطمہ جناح یونیورسٹی ، جان ہال وی ویکسینیشن سنٹر ویکسین کی عدم دستیابی پر بند کردیا گیا ۔

محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے پنجاب حکومت کولکھنے کے باوجود ویکسین مہیا نہیں کی گئی ۔

راولپنڈی بھر کے شہریوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ۔ فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی ،جان ہال ویکسینیشن سنٹر میں ڈاکٹرز اور شہریوں میں ہاتھا پائی کی اطلاعات بھی ہیں ۔

دوسری جانب پاکستان میں 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 46افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 1,038نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،کوروناسےاموات کی مجموعی تعداد 21,828ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد944,065ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید1,038 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 44 ہزار 065 وگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 379 ہوگئی جبکہ سندھ میں 3 لاکھ 29 ہزار 279 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 36ہزار313،اسلام آباد میں 82 ہزار207، بلوچستان میں 26 ہزار331، گلگت بلتستان میں 5734 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے19ہزار822کیسز سامنے آچکے ہیں۔

coronavirus vaccine

Vaccination Center