Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان سے ارکان پارلیمان کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے ارکان پارلیمنٹ نے ملاقات کی۔ جس میں...
شائع 16 جون 2021 11:25pm

وزیراعظم عمران خان سے ارکان پارلیمنٹ نے ملاقات کی۔ جس میں متعلقہ حلقوں کے مسائل اورجاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت پر بات چیت کی گئی ۔

وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر غلام سرور خان، رکن قومی اسمبلی منصور حیات خان اور رکن صوبائی اسمبلی عمار صدیق کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیراعظم عمران خان سے ارکان پارلیمنٹ کی ملاقات میں سینیٹر محسن عزیز، ارکان اسمبلی محمد عاصم نذیر، عامر لیاقت حسین، رامیش کمار، حاجی امتیاز احمد چوہدری اور سابقہ رکن قومی اسمبلی اعجاز چوہدری شریک تھے۔

وزیراعظم عمران خان سے رکن قومی اسمبلی منزہ حسن کی بھی ملاقات ہوئی جس میں منزہ حسن نے وزیراعظم کو مثبت معاشی اعشاریوں اور عوام دوست بجٹ پر مبارکباد پیش کی ۔ وزیراعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی کنول شوزیب اور شیخ خرم شہزاد کی بھی ملاقات ہوئی ۔

pm imran khan

development projects

Ghulam Sarwar Khan