Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشترکہ اپوزیشن کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط ،

مشترکہ اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ کر...
شائع 17 جون 2021 12:38am

مشترکہ اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ کر اسپیکرقومی اسمبلی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن لیڈر پر حملہ کیا گیا۔ اسپیکر ممبران کا تحفظ کرنے میں ناکام رہے۔ حملوں پر کارروائی یا فیصلے تک اپوزیشن آپ پر اعتماد نہیں رکھتی ۔

خط پر میاں شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، مولانا اسعد محمود کے دستخط ہیں ۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر پر ایوان میں حملہ کیاگیا ۔ اپوزیشن لیڈر بجٹ پر تقریر کررہے تھے۔ بجٹ کی کاپیاں پھاڑ کر اپوزیشن لیڈر کی جانب پھینکی گئیں ۔

خط میں مزید کہا گیا کہ اسپیکر ممبران کا تحفظ کرنے میں ناکام رہے۔لیڈر آف دی ہاؤس اس معاملے میں نہ صرف خاموش بلکہ زمہ دارہیں ۔

خط میں مزید کہا گیا کہ سات ایم ایز پر پابندی لگانے کا فیصلہ یکطرفہ ہے۔پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار ایسا حملہ کیا گیا ۔ تین بار اجلاس کی کارروائی کو معطل کیا گیا۔حملوں پر کارروائی یا فیصلے تک اپوزیشن آپ پر اعتماد نہیں رکھتی ۔

opposition

Asad Qaiser

NA speaker