Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

آزادکشمیرقانون سازاسمبلی میں بجٹ پیش نہ ہوسکا

آزادکشمیرقانون سازاسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش نہ ہوسکا...
شائع 16 جون 2021 07:48pm

آزادکشمیرقانون سازاسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش نہ ہوسکا ، اسپیکر نے قانون سازاسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔

آزادکشمیرقانون سازاسمبلی میں بجٹ پیش نہ ہوسکا، آزادکشمیرقانون سازاسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

آزادکشمیرکابینہ نےبجٹ کی منظوری سے انکارکردیا تھا، وزیراعظم آزادکشمیر کاکہنا تھا کہ پانچ کروڑروپے فی حلقہ دینے والوں کی ٹانگیں توڑدونگا۔

وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ بجٹ میں منظورکیے گئےمنصوبوں پرکام نہیں روکاجاسکتا۔

دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے اسپیکرکےخلاف تحریک عدم اعتمادلانےکافیصلہ کرلیا۔ متحدہ اپوزیشن کےقائدین کی بیٹھک میں اہم مشاورت کےبعد فیصلہ کردولیا۔

اسپیکرکےخلاف عدم اعتماد کیلئےکمیٹی تشکیل دینے پراتفاق کرلیا۔ کمیٹی کے ارکان کے ناموں پر مشاورت جاری ہے۔

کمیٹی کوعدم اعتماد کے لئے ٹاسک دیا جائے گا،اپوزیشن کا موقف ہے کہ اسپیکرآئینی، قانونی،ذمہ داریاں انجام دینےمیں ناکام رہے۔

اپوزیشن کے مطابق اسپیکرایوان کے ہررکن کا محافظ اورنگہبان ہوتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن نےاسپیکرکا7 ارکان پر بندش کا فیصلہ مسترد کردیا۔

Budget 2021 22